About Us

انجمن خدام القرآن سندھ، کراچی کے قیام کا مقصد منبع ایمان اور سرچشمۂ یقین قرآنِ حکیم کے علم و حکمت کی وسیع پیمانے اور اعلیٰ علمی سطح پر تشہیر و اشاعت ہے۔ تاکہ اُمت مسلمہ کے فہیم عناصر میں تجدید ایمان کی ایک عمومی تحریک برپا ہوجائے اور اس طرح اسلام کی نشأۃ ثانیہ اورغلبۂ دینِ حق کے دورِ ثانی کی راہ ہموار ہو سکے۔
انجمن خدام القرآن سندھ، کراچی کی تأسیس کے وقت طے کردہ اغراض و مقاصد
عربی زبان کی تعلیم و ترویج؛-
قرآن مجید کے مطالعے کی عام ترغیب وتشویق؛-
علومِ قرآنی کی عمومی نشر و اشاعت؛-
ایسے نوجوانوں کی مناسب تعلیم و تربیت جو تعلّم و تعلیمِ قرآن کو اپنا مقصدِ زندگی بنالیں ؛-
ایسی قرآن اکیڈمیز کا قیام جو قرآنِ حکیم کے فلسفہ و حکمت کو وقت کی اعلیٰ ترین علمی سطح پر پیش کرسکے؛
الحمدُ للہ!انجمن خدام القرآن سندھ کے توسیعی منصوبہ جات برائے بیرون کراچی کے سلسلے میں قرآن انسٹیٹیوٹ لطیف آباد پہلا قدم ہے، جس کا قیام رمضان المبارک 2017میں عمل میں آیا۔ ادارہِ ہٰذا کا مقصد ایک جانب شہر حیدر آبادمیں تعلم و تعلیم ِدین کے فریضے کی ادائیگی ہے تو دوسری جانب اندرون سندھ میں دیگر مراکز کے لئے رجال کارکی تیاری اور حالات کی سازگاری ہے۔
ادارہِ ہٰذا کے تحت معاشرے کےجدید تعلیم یافتہ حضرات و خواتین کو بنیادی علوم دینیہ سے آراستہ کرنے کے لئے ادارہِ ہٰذا میں ایک سالہ رجوع الی القرآن کورس جاری ہے، جس کا مقصد معاشرے میں فہم قرآن کو عام کرنا اور اُمت مسلمہ کے فہیم عناصر کو تجدیدِ ایمان کی تحریک میں فعال کردار ادا کرنے پر ابھارنا ہے، تاکہ “اسلام کی نشاۃ ثانیہ” کی راہ ہموار ہوسکے۔
اسی سلسلے میں ادارہِ ہٰذا میں ضروری کتب پر مشتمل کتب خانہ بھی موجود ہے۔ جس میں مختلف تفاسیر ، مجموعہ احادیث ،فتاوٰی ، سیرت النبی ؐ،، تاریخ، عربی ادب وغیرہ، اسلافِ ُامت کی روایتی کُتب، جدید مصنفین کی مختلف دینی و جدید موضوعات پر معروف تصانیف کے ساتھ ساتھ بانی محترم ڈاکٹر اسرار احمدؒ کی تصانیف و تالیفات بھی موجود ہیں۔
ادارہِ ہٰذا میں مختلف دعوتی و تربیتی اجتماعات بھی ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر منعقد کیے جاتے ہیں۔
